نو سموکنگ فٹ بال ٹورنامنٹ 10 جون سے راجن پور میں شروع ہو گا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) عالمی صحت ادارہ کے زیراہتمام ڈبلیو ایچ او نو سموکنگ فٹ بال ٹورنامنٹ 10 جون سے راجن پور میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزنگ حاجی غیاث الدین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنامنٹ میں ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ملتان ڈویژن کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سیمی فائنل کا مرحلہ 23 جون سے شروع ہو گاچیف آرگنائزیشن حاجی غیاث الدین کے مطابق فائنل میچ 25 جون کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!